• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم قومی اسمبلی اجلاس میں پہنچ گئے، شدید نعرے بازی، ا یوان مچھلی بازار

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ، عاطف شیرا زی ) وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت کا مطالبہ پو را کردیا ،منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں پہنچ گئے، حکومتی اور اپو زیشن ارکان اسمبلی کے در میا ن نعرے بازی کا مقابلہ ،اپوزیشن ارکان نے کون آیا کون آیا ،چور آیا چور آیا جبکہ حکومتی ارکان نے دیکھو دیکھو کون آیا، شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگائے ،پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی کا سپیکر ڈائس اور وزیر اعظم کے سامنے احتجاج ،ایوان مچھلی بازار بن گیا،اپوزیشن کے شور شرابے کےباعث وزیرا عظم خطاب نہ کرسکے،حکومتی ممبران نے وزیر اعظم کے گرد حصار بنا لیا وزیر اعظم کا پیپلز پا رٹی کے ممبران سے مصافحہ ،حکو متی ارکان سے بھی ملاقاتیں،ایک ایم این اے نے در خواست پر سائن کرالئے ، اپوزیشن ارکان کا مسلسل 7ویں روز احتجاج ، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں، سپیکر اور ممبران نے ہیڈ فون لگا کر کا رروائی میں حصہ لیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔وزیراعظم شہباز شریف ایوان میں پہنچے تو حکومتی اراکین نے ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا شہباز شریف ایوان میں پہنچے تو انہوں نے فرنٹ رو میں بیٹھے پیپلزپارٹی کے اراکین سید نوید قمر ،سید غلام مصطفیٰ شاہ سے مصافحہ کیا ۔ حنا ربانی کھر کو بھی سلام کیا۔ اپوزیشن ارکان کا مسلسل 7ویں روز احتجاج ، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں، سپیکر اور ممبران نے ہیڈ فون لگا کر کا رروائی میں حصہ لیا۔دوسری جانب وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے احتجاج کیا ’اوووو‘ ’اوووو‘ کی آوازیں لگانا شروع کردیں اور نعرے لگائے۔
اہم خبریں سے مزید