• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈریجنگ کنٹریکٹ میں پروکیورمنٹ کی خلاف ورزی الزامات پر انکوائری کمیٹی تشکیل

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) وزیراعظم نے کراچی بندرگاہ کی ڈریجنگ کنٹریکٹ میں پروکیورمنٹ کی خلاف ورزی کے الزامات پر انکوائری کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی اور کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہےکہ دوہفتوں کے دو اندررپورٹ وزیراعظم کو جمع کرائی جائے، ذرائع کے مطابق کمیٹی کراچی بندرگاہ میں ڈریجنگ کے لیے کراچی پورٹ ٹرسٹ کی جانب سے دیئے گئے ٹینڈر میں مالیاتی اور تکنیکی خلاف ورزی ، رولز سے انحراف اور مبینہ غفلت کی تحقیقات کرےگی ۔ کمیٹی وزیراعظم انسپکشن کمیشن کے چیئرمین کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے، دیگر ممبران میں سیکریٹری کابینہ ڈویژن ، ایم ڈی پیپرا، آئی بی کے نمائندےپر مشتمل ہو گی جبکہ ضرورت کے مطابق کسی بھی اضافی ممبر کو کمیٹی میں شامل کیا جاسکے گا۔
اہم خبریں سے مزید