اسلام آباد (نمائندہ جنگ) بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرحدی علاقے سمبازہ میں دہشتگردی میں ملوث افغان شہری کی لاش افغانستان کے حوالے کردی گئی، آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد کی شناخت محمد خان خیل کے نام سے ہوئی جسے 11 جنوری کو آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا تھا ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشتگرد کی لاش گزشتہ روز افغان حکام کے حوالےکی گئی۔