• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 18 اراکین کی رکنیت بحال

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے والے مزید 18 پارلیمنٹرنز کی رکنیت بحال کردی ہے ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ، قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی، سندھ اسمبلی اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے 18 اراکین کی رکنیت بحال کی ہے جنہوں نے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرائیں۔بلوچستان سے سینیٹر قاسم، لاہور سے ایم این اے میاں اظہر بھی رکنیت بحال ہونے والے ارکان میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 139 ارکان کی رکنیت معطل کردی تھی۔
اہم خبریں سے مزید