کراچی ( جنگ نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اسپین سمیت برکس ممالک پر 100 فیصد ٹیرف عائد کیا جا سکتا ہے۔ برکس میں دس ممالک ہیں، برازیل، روس، ہندوستان، چین، جنوبی افریقہ، مصر، ایتھوپیا، انڈونیشیا، ایران اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ اسپین برکس کا حصہ نہیں ہے،ٹرمپ نے اس وقت غلطی سے کنفیوز ہوکراسپین کو برکس ممالک میں شامل کہہ دیا جب ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ اسپین نیٹو کے کم از کم اخراجات یعنی اپنی کل پیداوار کا 2 فیصد دفاع پر خرچ نہیں کر رہا اور گزشتہ برس بھی اس نے نیٹو کے رکن کے طور پر اپنی آمدن کا محض 1.28 فیصد دفاع پر خرچ کیا اور اس طرح وہ نیٹو میں رقم خرچ کرنے کے لحاظ سے 32 ویں نمبر پر آگیا ۔