• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت میں 4 دن باقی، نئی تعیناتی پر مشاورت نہ ہوسکی

اسلام آباد (فاروق اقدس/جائزہ رپورٹ) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی ملازمت کی پانچ سالہ مدت رواں ہفتے 26 جنوری کو پوری ہو رہی ہے اس طرح ان کی ریٹائرمنٹ میں صرف چار دن باقی ہیں نئی تعیناتی پر مشاورت نہ ہوسکی تاہم آئینی طور پر اس بات کی گنجائش موجود ہے کہ جب تک اس منصب پر کسی دوسری شخصیت کی تقرری نہیں ہوتی وہ بدستور اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے اور اس کی گنجائش انہیں حال ہی میں منظور کی جانے والی 26 ویں آئینی ترمیم دیتی ہے، اس طرح اس کا اطلاق الیکشن کمیشن کے ان دو اراکین پر بھی یکساں ہوگا جو ان کے ساتھ ہی 26 جنوری کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید