• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد انسانی اسمگلنگ ، 20 سال بعد FIA ہیڈ کوارٹرز سے ایڈوائزری جاری

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے انسانی اسمگلنگ روکنے کیلئے پاکستان کے 9 شہروں کے رہائشی 2 ایئر لائن کے ذریعے 15 ممالک جانے والے مسافروں کیلئے سخت ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔ ایف ائی اے ہیڈ کوارٹر سے جاری سرکلر کے مطابق ایف ائی اے امیگریشن کے ملک بھر کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ مسافروں کی امیگریشن کے دوران پہلی دفعہ بیرون ملک کے 15 سے 40 سال عمر کے مسافروں کی سخت نگرانی کی جائے۔ فلائی دبئی اور اتھوپین ایئر لائن کے جوان العمر مسافروں کی سخت چیکنگ کی جائے۔ سرکلر کے مطابق پاکستان کے کسی بھی ایئرپورٹ سے آذربائیجان، ایتھوپیا، سینگال کینیا، روس، سعودیہ، مصر، لیبیا، ایران، موریطانیہ، عراق ترکیہ، قطر، کویت، کرغزستان کے مسافروں کی پروفائلنگ کا بہتر نظام نافذ کریں۔ حکم نامہ کے مطابق پاکستان کے شہروں منڈی بہاؤدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، بمبر، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد اور شیخوپورہ کے رہائشی مسافروں کی نگرانی سخت اور پروفائلنگ مکمل کریں۔
اہم خبریں سے مزید