• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی سفاکانہ کارراوئی، 9 فلسطینی شہید، 35 زخمی

جنین (اے ایف پی) فلسطینی وزارت صحت نے گزشتہ روز کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقےجنین کے پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی ایک بڑی کارروائی میں9فلسطینی شہید،35 زخمی ہو گئے، جنین کیمپ کے گورنر کا کہنا ہے کہ یہ پناہ گزین کیمپ پر حملہ ہے،ذرائع کے مطابق فلسطینی سکیورٹی فورسز نے آپریشن سے قبل کیمپ میں اپنی پوزیشنز چھوڑ دی تھیں۔رام اللہ میں قائم وزارت صحت نے اطلاع دی کہ اس کارروائی میں 35 افراد زخمی ہوئے۔قبل ازیں،اسرائیلی فوج اور اسرائیلی سکیورٹی ایجنسی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ اس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں ایک آپریشن شروع کیا ہے ۔جینین کے گورنر کمال ابو الرب نےکہا کہ یہ پناہ گزین کیمپ پر حملہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آسمان پر اپاچی طیارے اور ہر جگہ اسرائیلی فوجی گاڑیاں اچانک سے آگئیں۔ذرائع کے مطابق، فلسطینی سکیورٹی فورسز نے اسرائیلی افواج کی آمد سے پہلے کیمپ میں اپنی کچھ جگہیں چھوڑ دی تھیں۔فلسطینی سیکیورٹی فورسز کے ترجمان انور رجب نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔
اہم خبریں سے مزید