کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج، منافع کی خاطر فروخت کے دباؤکی وجہ سے مارکیٹ میں مندی کا رحجان،کے ایس ای100 انڈیکس میں 803پوائنٹس کی کمی، 59.11فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں بھی 104ارب 4 کروڑ 98 لاکھ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،تاہم کاروباری حجم 13.66 فیصد زیادہ رہا۔