اسلام آباد (ساجد چوہدری )ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوٹ (ای او بی آئی ) کے 522ارب روپے سے زائداثاثو ں کا انکشاف ہوا ہے ، پارلیمنٹ میں فراہم کردہ اثاثوں کی تفصیلات میں بتایا گیا کہ 30جون 2024تک ای او بی آئی کے اثاثوں میں فکسڈ انکم 427اعشاریہ 69ارب روپے ، ایکویٹی 36اعشاریہ 76ارب روپے جبکہ رئیل اسٹیٹ 58اعشاریہ 12ارب روپے کی ہے۔