اسلام آباد (طاہر خلیل) وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، فوزیہ وقار نے خواتین کی جائیداد کے حقوق کے قانون 2020 کے نفاذ پر تبادلہ خیال کے لئے صوبائی محتسبین کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔نئی تجاویز پیش,خواتین حقوق جائیداد کا تحفظ، صنفی مساوات، مضبوط آگہی مہم کی نئی حکمت عملی پر غور کہا گیا یہ اجلاس فوسپاہ ہیڈ آفس میں ہوا جس میں صوبائی محتسبین نے شرکت کی تاکہ موجودہ قوانین، چیلنجز اور خواتین کے جائیداد کے حقوق کو یقینی بنانے کے لئے حکمت عملی پر بات کی جاسکے۔ اجلاس میں خواتین حقوق جائیداد کا تحفظ، صنفی مساوات، مضبوط آگہی مہم کی نئی حکمت عملی پر غور کیا گیا اس حوالے سے سندھ، بلوچستان میں موثر قانون سازی کی جائیگی، سٹیک ہولڈرز میں رابطہ کاری کو وسعت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں نبیلہ حاکم صوبائی محتسب پنجاب، رخشندا ناز صوبائی محتسب خیبر پختونخوا، سائرہ عطا قائم مقام صوبائی محتسب بلوچستان، منٹھار علی جتوئی کنسلٹنٹ صوبائی محتسب سندھ، فیاض احمد بلوچ، مہرین بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اور بلال اعظم، ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ، فوسپاہ کے رجسٹرار رحمان شہزاد اور قانونی مشیران رفیق حسین شاہ، ملک مجتبیٰ اور ماہ رخ عزیز بھی اجلاس میں موجود تھے۔