کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں طلبایونین کے انتخابات کرانے کی قرارداد مسترد کئے جانے پر اپوزیشن ارکان نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت کو یاد دلایا کہ بلاول بھٹو نے جلد طلبہ یونین کے انتخابات کا اعلان کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ قراداد کے مسترد کیے جانے کے خلاف سندھ اسمبلی کا گھیراؤ کیا جائے گا۔سندھ اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق جنہوں نے یہ قرارداد ایوان میں پیش کی تھی کہا کہ طلبہ یونین کے تین سال سے انتخابات نہیں ہو رہے ،طلبہ کو ان کے حق دیئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سیاست میںایسے طلبہ لیڈر آئیں جو سیاسی اقدار سے واقف ہوں ۔