• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمیل الدین عالی اک ہمہ جہت شخصیت تھے، ڈاکٹر ضابطہ شنواری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جمیل الدین عالی اک ہمہ جہت شخصیت تھے وہ اردو زبان کے محسن ہیں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ان خیالات کا اظہار شیخ الجامعہ وفاقی اردو یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے وفاقی جامعہ اردو میں جمیل الدین عالی کی صد سالہ سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جمیل الدین عالی کے پرستار پوری دنیا میں موجود ہیں اردو یونیورسٹی کے قیام میں جمیل الدین عالی نے مرکزی کردار ادا کیا دیگر مقررین سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین,معروف سیاست دان جاوید جبار, جمیل الدین عالی کے فرزند ذوالقرنین جمیل, انچارج گلشن اقبال کیمپس و ڈین سائنس ڈاکٹر محمد زاہد، رجسٹرار وفاقی اردو یونیورسثی ڈاکٹر سعدیہ خلیل و و دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی شعرو ادب میں جن چند شخصیات نے مجموعی طوپر اپنی انفرادیت اور تخلیقی کے نقوش چھوڑے ہیں،اُن میں جمیل الدین عالی کا نام سر ِ فہرست ہے۔

ملک بھر سے سے مزید