اسلام آباد( نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور سی ای او پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ملک احمد کی زیر صدارت مختلف منصوبوں کے بہتر مینجمنٹ کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف منصوبوں کو مالی طور پر خود کفیل بنانے کے آپشنز پر غور کیا گیا۔اجلاس میں سلاٹر ہاؤس کے منصوبے ، اسلام آباد میں پیڈل ٹینس کورٹس کے قیام کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دریں اثناءچیئرمین سی ڈی اے نے متعلقہ افسران کے ہمراہ سرینا انٹرچینج منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔انہیں بتایا گیا کہ کہ سرینا انٹرچینج انڈر پاس کو ٹریفک کے لئے کھولنے کے بعد اس کے اطراف بیوٹیفکیشن کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے کی تعمیراتی سرگرمیاں 24/7 جاری رکھ کر رواں ماہ ٹریفک کے لئے کھولا جائے۔