• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

57 سماج دشمن پکڑے گئے ، منشیات ،اسلحہ ، 7 موٹر سائیکل برآمد

راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 4ملزموں کو گرفتار کرکے تین پستول، رائفل برآمد کرلی۔ 7ملزموں سے 62 لٹر شراب برآمد کرلی گئی ۔راول ڈویژن پولیس نے 4 ملزموں سے 4 کلو460 گرام چرس برآمد کرلی ۔تھانہ مورگاہ پولیس نے 2ملزموں سے مسروقہ موبائلوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 50 ہزار روپے برآمد کر لئے۔ واہ کینٹ پولیس نے کھلے عام پٹرول کی فروخت کرنے والے 4ملزمان سے کھلا پٹرول اور دیگر متعلقہ آلات برآمد کئے ۔تھانہ ٹیکسلا پولیس نے پتنگ سپلائر کوگرفتار کرکےگاڑی سے 3ہزار پتنگیں اور 20ڈوریں برآمد کرلیں ۔ ملزم کے زیر استعمال منی ٹرک بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔اسلام آبادپولیس نے اشتہاریوں سمیت 37سماج دشمن دھر لئے ۔ ملزموں کے قبضے سے 3,145گرام چرس ،1,850گرام ہیروئن ،926 گرام آئس، 41لٹر شراب ،10پستول، خنجر اور آہنی مکا برآمدکرلیا گیا۔ انسداد رابری ڈکیتی یو نٹ پولیس نےراہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب گر وہ کے تین ارکان سے اسلحہ کی نو ک پرچھینے گئے مو با ئل فون، نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ تھانہ واہ کینٹ پولیس نے 2 رکنی گینگ سے 7 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لئے۔
اسلام آباد سے مزید