• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ونٹر سہولت پیکیج ،آئیسکو صارفین کو دسمبر کے بلوں میں 26کروڑ72لاکھ ریلیف کی فراہمی

اسلام آباد (ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو نے ونٹرسہولت پیکج کے تحت دسمبر کے بجلی بلوں میں آئیسکو کے گھریلو ٹیرف کے حامل صارفین کو 11 کروڑ 55 لاکھ 55 ہزار 774روپے، کمرشل ٹیرف کے حامل صارفین کو 5 کروڑ 82 لاکھ 13 ہزار 805 روپے، انڈسٹریل صارفین کو 4کروڑ 60 لاکھ 82 ہزار 534 روپے جب کے گورنمنٹ کنکشنز کو ونٹر سہولت پیکج کے تحت 4 کروڑ 60 لاکھ 82 ہزار 534 روپے کا ریلیف دیا ۔مجموعی طور پر دسمبر کے بجلی بلوں میں آئیسکو صارفین کو 26 کروڑ 72 لاکھ 86 ہزار 499 روپے کا ونٹر سہولت پیکج ریلیف فراہم کیا گیا ۔ چیف ایگزیکٹیو آئیسکو محمد نعیم جان نے کہا ہے کے جنوری اور فروری کے بلوں میں بھی بجلی بلوں میں اضافی یونٹس استعمال کرنے پر خصوصی ریلیف دیا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید