راولپنڈی(نمائندہ جنگ) راولپنڈی کی سیشن عدالت نے منشیات مقدمات کے دو ملزمان کو مجموعی طور پر اٹھارہ سال قید اور ایک لاکھ 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ سزا پانے والے ملزم اسد اللہ کو گزشتہ سال ٹیکسلا پولیس نے ایک کلو 560گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے ملزم کو 9 سال قید اور 80 ہزار جرمانے کی سزا سنائی۔ تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقہ سے گزشتہ برس ایک کلو 320گرام چرس برآمد ہونے پر حراست میں لئے گئے ملزم رحمٰن علی کو بھی 9 سال قید اور 80 ہزار جرمانے ادا کرنے کا حکم ملا۔