اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) صحافی جاوید شہزاد مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پی ایف یو جے (دستور) کے صدر حاجی نواز رضا نے کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاوید شہزاد مرحوم اپنی صحافتی خدمات کے ساتھ اپنے اعلیٰ اخلاقی کردار کے باعث ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ محسن بلال ، خرم شہزاد ۔ رانا کوثر علی نے بھی خطاب کیا ۔تقریب میں خالد جمیل، طاہر خان، ایوب ناصر، طارق سمیر، مرزا عبدالقدوس، عمران، فیصل رضا خان، وحید خاکوانی، شکیل قرار، خاور نواز راجہ، سید قیصر شاہ، مظفر بھٹی، رازق بھٹی، عثمان جبار خان اور وقار فانی نے بھی شرکت کی ۔