• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا پنشن خاتمے کیخلاف تحریک کی حمایت کا اعلان

پشاور( وقائع نگار )پنشن خاتمے کےخلاف تحریک میں جماعت اسلامی نےسرکاری ملازمین کی حمایت کا اعلان کردیاجماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی ایماء پر سرکاری ملازمین کے پنشن اصلاحات کی آڑ میں پنشن ختم کرنے کی منصوبے پر گامزن ہےلیکن اپنی عیاشیوں کو ختم کرنےاور نہ ہی کرپشن کو ترک کرنے کےلئے تیار ہے حکومت سارانزلہ سرکاری ملازمین پر گرارہی ہیں۔جماعت اسلامی سرکاری ملازمین پر کسی بھی ظلم کو برداشت نہیں کریں گی اور اپنے حق کےلئے آواز اٹھانے والے سرکاری ملازمین کے شانہ بشانہ جدوجہد کرتے ہوئے ہرفورم پر ان کے حقوق کے لئے آواز بلند کریں گے۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے جماعت اسلامی ضلع پشاور کے جنرل سیکرٹری خالدوقاص اور سیکرٹری اطلاعات نورالواحدجدون پر مشتمل وفد کے ہمراہ صوبائی اسمبلی کے سامنے صوبہ بھر سے آئے ہوئے سرکاری ملازمین کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور گورنر کے ضلع میں امن وامان کی صورتحال انتہائی دگرگوں ہیں اور جو حکومت عوام کو امن نہیں دے سکتی،قوم کے بچوں کو تعلیم نہیں دے سکتی اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار نہیں دے سکتی اس حکومت کو سرکاری ملازمین کے حق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔
پشاور سے مزید