اسلام آباد ( سید محمد عسکری) چیرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک دوسرے پر الزامات لگانا ایک عام سی بات بن گئی ہے ہمیں اس رویئے کو بدلنا ہوگا اور پہلے اپنے آپ کو الزام دینا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ سائنس کا آغاز مسلمانوں نے کیا آئی ٹی کی بنیاد بھی مسلمانوں نے رکھی مگر اب کیا ہوگیا ہے بدقسمتی سے استاد اور امام بدعنوان ہو گئے جس کی وجہ سے ہم دنیا سے پیچھے رہ گئے ہیں۔ وہ بدھ کو ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان (ایپسا) کے کے تحت ریکٹر کانفرنس کے عشائیہ سے خطاب کررہے تھے۔ سینٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ قائد اعظم کا کردار اور عمل بہت شاندار تھا انھوں نے انگریزوں کے خلاف دھرنے نہیں دیئے۔ ایسپا کے چیرمین چیرمین پروفیسر چوہدری عبدالرحمان نے کہا کہ ریکٹر کانفرنس کا بنیادی مقصد پاکستان کی جامعات ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا ہے۔ تقریب سے سابق گورنر پنجاب، بلیغ الرحمان، رکن قومی اسمبلی مصطفی کمال، پی ایم ڈی سی صدر ڈاکٹر رضوان تاج، رانا مشہود اور کامسٹیک کے کوارڈنیٹر ڈاکٹر اقبال چوہدری نے بھی خطاب کیا جب کہایگزیکٹو ڈائریکٹر ضیاالقیوم، پی ایم ڈی سی صدر ڈاکٹر رضوان تاج، تاج پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ اور اسلامی ممالک کے وائس چانسلرز اور سائنسدانوں نے بھی شرکت کی۔