اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان کی بحریہ گیارہویں مرتبہ مشترکہ ٹاسک فورس 151کی کمان سنبھال رہا ہے جوکہ حکام کے مطابق ملک کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ مشترکہ ٹاسک فورس میں امریکہ، برطانیہ، ترکیہ، نیوزی لینڈ، تھائی لینڈ، ڈنمارک، فلپائن، بحرین اور کوریا شامل، پاکستان بحریہ کے ترجمان ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز کموڈور احمد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیے کہا کہ ’پاکستان اس سے قبل بھی دس مرتبہ سی ٹی ایف 151 کی کمان کامیابی کے ساتھ سنبھال چکا ہے۔