ملتان(سٹاف رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان کے وارڈ نمبر 14 اور 15 میں مریضوں کو آنے جانے کے لئے لفٹ کئی روز سے بند ہے جسکی وجہ سے مریضوں اور بزرگوں کو شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا سامنا ہے ،واضح رہے کہ یہ لفٹ ایک ہفتہ سے زائد دنوں سے خراب ہے ، مریضوں اور ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ نشتر انتظامیہ کو چاہیے کہ فوری طور پر لفٹ کی مرمت کروائی جائے تاکہ مریضوں کو آنے جانے میں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔