ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں میونسپل کارپوریشن ملتان نے شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے ایک جامع حکمت عملی کے تحت عملہ اور مشینری اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) ملتان کے سپرد کر دی گئی ہے,چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ حالیہ حکم نامے کے مطابق، ریگولیشن برانچ کے افسران اور اہلکار اب پیرا (PERA) ملتان کے ساتھ مل کر شہر کی حدود میں قائم غیر قانونی اور غیر مجاز تجاوزات کے خلاف مشترکہ گرینڈ آپریشن میں حصہ لیں گے۔