• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخی فصیل اوروالڈ سٹی کی بحالی سے سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیرصدارت دلی گیٹ تا بوہر گیٹ تاریخی فصیل اور والڈ سٹی کے ثقافتی ورثے کی بحالی بارے اجلاس منعقد ہواجس میں پاک گیٹ سے حرم گیٹ تک تاریخی فصیل، قدیمی عمارتوں اور ثقافتی ورثے کی بحالی پر تفصیلی غور کیا گیا،کمشنرنے دلی گیٹ تا بوہر گیٹ دس روز میں سروے مکمل کرنیکی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ والڈ سٹی ملتان میں موجود دکانوں، رہائشی مکانات اور تجاوزات کا جامع اور تفصیلی سروے کیا جائے‘انہوں نے سنگل اور ملٹی سٹوری عمارتوں کی نشاندہی، اونرشپ کی جانچ اور پراپرٹی وائز ڈیٹا اکٹھا کرنے کا بھی حکم دیا، انہوں نے کہا کہ ملتان کے تاریخی تشخص کی بحالی حکومت پنجاب کی ترجیح ہے اور تاریخی فصیل و والڈ سٹی کی بحالی سے سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا،اندرون شہر میں موجود خالی جگہوں کا ڈیٹا اور ان کی پبلک استعمال کیلئے اپ گریڈیشن کا پلان بھی تیار کیا جائے۔
ملتان سے مزید