ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان یونین آف جرنلسٹس کے2026کے انتخابات کا عمل مکمل، روزنامہ جنگ ملتان کے سینئر رپورٹر احتشام الحق بلا مقابلہ صدر منتخب، چیئرمین الیکشن کمیٹی طاہر ندیم اور کمیٹی کے اراکین عامر مشتاق اور زین العابدین کے مطابق یونین کی 17 نشستوں کیلئے مجموعی طور پر 34امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، تاہم مختلف نشستوں پر 17امیدواروں کی جانب سے کاغذات واپس لینے کے بعد تمام عہدوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے، اعلان کے مطابق نائب صدور کی دو نشستوں پر شاہد سٹھو اور سہیل نیاز، جنرل سیکرٹری کے عہدے پر جاوید اقبال عنبر، جوائنٹ سیکرٹری کی دو نشستوں پر مکرم علی خان اور عباس علی ڈوگر جب کہ فنانس سیکرٹری کے عہدے پر وسیم شہزاد بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں۔ اسی طرح مجلسِ عاملہ کی دس نشستوں پر ملک فرید، چوہدری عبدالوسیم، صفدر بخاری، طاہر لطیف، سہیل چوہدری، ملک اعظم، مہر رضا سیال، تنویر گیلانی، رانا سلیمان ضمیر اور سہیرہ طارق بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔