• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف کمپنیوں کے نام سے جعلی چائے کی پتی تیار کرنے والا گروہ پکڑا گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) معروف کمپنیوں کے نام سے جعلی چائے کی پتی تیار کرنے والا گروہ پکڑا گیا، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے میاں چنوں میں چک نمبر 11اے آر میں غیر قانونی چائے پیکنگ یونٹ پر چھاپہ مار کر ڈیڑھ من جعلی پتی برآمدکرلی، ملزم کیخلاف ایف آئی آر درج، پروڈکشن یونٹ بند کردیا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق معروف برانڈز کی جعلی پیکنگ کرکے جعلی پتی مارکیٹ میں فروخت کی جارہی تھی،ملزمان بغیر فوڈ لائسنس غیر قانونی خوراک کا کاروبار کر رہے تھےاور چائے کے سیمپل لے کر مزید جانچ کیلئے لیبارٹری بھجوادیے گئے۔
ملتان سے مزید