ملتان ( سٹاف رپورٹر)ایف آئی اے ملتان زون کا انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 انسانی سمگلر گرفتار، ملزمان میں محمد عزیر اور اسجد علی شامل ہیں۔ملزمان کو ڈیرہ غازی خان اور لیہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان نے شہریوں کو قطر اور برطانیہ ملازمت کا جھانسہ دے کر 23 لاکھ 30 ہزار روپے بٹورے گرفتار ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔