• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر پورٹ پر مسافر اور ٹریول ایجنٹ میں تلخ کلامی، ایجنٹ پولیس کے حوالے

ملتان(سٹاف رپورٹر ) ایئر پورٹ پر مسافر اور ٹریول ایجنٹ میں تلخ کلامی،اے ایس ایف نے ایجنٹ کو حوالہ پولیس کردیا، تفصیلات کے مطابق ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر مسافر اور ٹریول ایجنٹ کے مابین تلخ کلامی ہوئی، شور شرابہ کی آواز سن کر اے ایس ایف نے دونوں افراد کو تحویل میں لے لیا،مظفر گڑھ کے رہائشیٹریول ایجنٹ محمد اسحاق کے مطابق مسافر کے ذمہ 13لاکھ 40ہزار کی رقم بنتی تھی جس نے 8لاکھ ادا کیے اور بقیہ نہیں رقم دی جب کہ مسافر بیانی ہوا کہ ٹریول ایجنٹ نے فراڈ کرتے ہوئے ہماری ٹکٹس ہی کینسل کردی تھی جس وجہ سے بقیہ رقم کی ادائیگی کیسے کی جائے، اے ایس ایف نے ایجنٹ کو حوالہ پولیس کردیا۔
ملتان سے مزید