• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقائد کی بنیاد و جڑ ’’عقیدہ ختم نبوتﷺ‘‘ ہے، مولانا حنیف جالندھری

ملتان (سٹاف رپورٹر) وفاق المدارس العربیہ کے مرکزی ناظم اعلیٰ اور جامعہ خیرالمدارس ملتان کے مہتمم، شیخ الحدیث مولانا قاری محمد حنیف جالندھری نے مرکز احرار، دار بنی ہاشم ملتان میں دس روزہ سالانہ ختم نبوتﷺ کورس کی عوامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی بنیاد، ایمان و عقائد پر ہے جبکہ عقائد کی بنیاد و جڑ ’’عقیدہ ختم نبوتﷺ‘‘ پر ہے، اس بنیادی و اساسی عقیدے کے بغیر خواہ کوئی کتنے ہی نیک اعمال کیوں نہ کرتا ہو، وہ کامل و اکمل مسلمان نہیں ہو سکتا، مجلس احرار اسلام کے زیر اہتمام اس دس روزہ سالانہ ختم نبوت تربیتی کورس کا ایک مقصد داعی و سفیرِ دعوت و تبلیغ تیار کر کے تمام تر غیر مسلموں کو اسلام کی لازوال دولت کی دعوت دینا ہے، قائد احرار مولانا سید محمد کفیل بخاری، مولانا محمد مغیرہ، مولانا تنویر الحسن احرار، مولانا واصف الکریم نعمانی، مولانا محمد بلال، مولانا سید محمد وسیم شاہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
ملتان سے مزید