• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی قتل کیس:سزائے موت یافتہ ملزم کی اپیل پر آج سماعت ہوگی

ملتان (سٹاف رپورٹر) پلاٹ کے تنازع پر قتل کیے جانے والے صحافی عالم شیر کے مقدمہ کی سماعت آج ہائی کورٹ ملتان کے ڈویژن بینچ میں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گلگشت کے علاقے میں درج مقدمہ نمبر 256/2018کے مطابق آٹھ سال قبل دن دیہاڑے گلگشت میں واقع صحافی عالم شیر کے پلاٹ پر ملزم رانا شہباز اکمل نے فائرنگ کرکے عالم شیر کو قتل کر دیا تھا، جبکہ ملزم کے چچا رانا افضل، رانا محمد علی اور مشتاق نے فائرنگ کے دوران تین افراد کو زخمی بھی کیا تھا۔واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش مکمل کی، جس پر ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے ملزم رانا شہباز اکمل کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی، جبکہ شریک ملزمان مشتاق اور رانا محمد علی کو سات، سات سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔آج ہائی کورٹ ملتان کا ڈویژن بینچ اس مقدمہ کی اپیل پر سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ مقتول صحافی عالم شیر نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے ماس کمیونیکیشن میں ڈگری حاصل کر رکھی تھی اور وہ ملتان کے مختلف مقامی ٹی وی چینلز میں بطور رپورٹر بھی فرائض سرانجام دے چکے تھے۔
ملتان سے مزید