ملتان( سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن پی پی 214کے نائب صدراور سابق ایم پی اے میاں شہزاد مقبول بھٹہ گروپ کے ملک ریاض کھر نے اپنے کونسلرز شہزاد چغتائی،حافظ یوسف تھہیم،ندیم تھہیم ودیگر ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ ن اور میاں شہزاد مقبول بھٹہ کو خیرباد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا مسلم لیگ ن اور میاں شہزاد مقبول بھٹہ سے کوئی سیاسی تعلق نہ ہے جلد ہی اپنے ساتھیوں اور اہل علاقہ کی مشاورت سے ایک بڑی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کرونگا۔اس سے قبل ملک مشتاق تھہیم نے بھی اپنے ساتھیوں سمیت علیحدگی اختیار کرلی۔ تھی۔