• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن لیڈر سینیٹ سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری سے مہندر پال سنگھ کی وفد کیساتھ ملاقات

ملتان(سٹاف رپورٹر )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین اور سینیٹ میںاپوزیشن لیڈر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی مہندر پال سنگھ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔متعددوارداتوں میں مطلوب خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارملتان( سٹاف رپورٹر) تھانہ مظفرآباد کے علاقہ موضع لابر کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، متعدد وارداتوں میں مطلوب خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ضلعی پولیس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ رات پولیس نے چاہ ماچھ والا موضع لابر میں موٹر سائیکل سوا دو مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی، جب فائرنگ رکی اور پولیس نے قریب فصل میں جا کر دیکھا تو ایک ملزم اپنے نامعلوم ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوکر زمین پر گرا ہوا تھا اور اس کے قریب  پسٹل بھی موجود تھا جسے قبضہ میں لیا گیا، زخمی ملزم نے  پتہ جوئی کرنے پر اپنا نام و پتہ عاصم عرف ٹاہلی ولد منظور قوم راجپوت سکنہ علی والا بتلایا جب کہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا، زخمی ڈاکو کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ملتان سے مزید