• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ بار کے سینئر وکلاء کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ بار کے سینئر وکلاء نے گزشتہ روز ملتان بنچ کے سینئر جج کی عدالت کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا جس میں خواتین وکلانے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ مظاہرےکی قیادت سابق صدر ہائی کورٹ بار سید ریاض الحسن گیلانی نےکی ۔ انہوں نے کہا کہ دوسال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود ملتان بنچ میں وڈیو لنک کی سہولت فراہم نہیں ہوسکی اور جنوبی پنجاب ہزاروں کےسائیلین کو اپنے مقدمات کی شنوائی کیلئے اسلام آباد جانا پڑتا ہے جس میں پیسے کے ساتھ ساتھ وقت بھی بہت ضائع ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان کے وکلا سپریم کورٹ کے مقدمات کی سماعت بذریعہ ویڈیو لنک کرانے کے لیے دو بار سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے دھرنا دے چکے ہیں اس کے علاوہ ہائی کورٹ لاہور میں بھی انہوں نے دھرنا دیا تھا اور مذاکرات کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی۔کہ یہ سہولت بہت جلد فراہم کر دی جائے گی مگر تین ماہ گزرنے کے باوجود اس پر عمل نہیں ہو سکا ۔ اس مظاہرے میں ملک محمد نعیم اقبال ملک جاوید چنڑ،نشید عارف ،ذاکر نقوی اقبال مہدی زیدی سجاد حسین ٹانگرا چوہدری عمر حیات ملک شاہد حسین سید مصطفی عمران سید مجتبی عثمان محسن کاظمی عمران محبوب سمیرا صدیق نادرہ نور خالد فاروق فرزانہ سلیمان کنول اشرف، شمیم اختر ہنجرا نا معراج خالد ظفر اللہ وڑیچ سجاد حسین سپرا شاہد انصاری اور دیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید