• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار ہونے میں کامیاب

ملتان/ شجاع آباد(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، تفصیلات کے مطابق ملتان پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ بستی ملوک پولیس گزشتہ رات‎ پل کوٹلہ رحم علی پر موجود تھی کہ دو موٹر سائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے پولیس کے قریب آتے ہی پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت اکا دکا ہوائی فائرکیے اور جب فائرنگ رکی تو ایک شخص نامعلوم جانب مغرب تیز رفتاری سے موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا جب کہ ایک شخص بحالت مضروبی سڑک پر گرا پڑا تھا جس کی دائیں ٹانگ پر زخم پایا گیا اور اس کے پاس ہی 1 پسٹل 30بور پڑا تھا جس کو قبضہ میں لیا گیا، زخمی ملزم کی پتہ جوئی کرنے پر اس نے اپنا نام و پتہ ارشد ولد اللہ ڈوایا قوم بھیج سکنہ میراں ملحہ جلالپور بعمر 27/28 سال بتلایا، ملزم کا ریکارڈ چیک کرنے پر ملزم متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ پایا گیا، دوسری جانب پولیس تھانہ حرم گیٹ سٹی مال گودام پر موجود تھی کہ 2اشخاص بسواری موٹر سائیکل سامنے کی جانب سے آرہےتھے جنکو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیاجنہوں نے پولیس کو دیکھ کر بائیک سے اتر کر پولیس پر فائرنگ شروع کر دی،اسی دوران ایک سیدھا فائر علی احمد ASIکی چھاتی پر لگا جو کہ بلٹ پروف جیکٹ ہونی کی وجہ سے فضل ربی بچ گیا جس پر پولیس پارٹی نے گاڑی کی اوٹ میں اور زمین پر لیٹ کر حفاظت خود اختیاری کے تحت اکا دکا ہوائی فائرنگ کی۔ جب فائرنگ رکی تو قریب جا کر دیکھا ایک ملزم درخت کے ساتھ آگے جاکر بحالت مضروبی ملا اور ایک پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد ہوا۔زخمی ملزم کی پتہ جوئی کرنے پر اپنا نام و پتہ علی حسن ولد محمد عثمان قوم شیخ سکنہ گلی ڈاکٹر انصاری والی اندرون بوہڑ گیٹ بتلایا جبکہ اسکا ساتھی حمزہ عرف بونا اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فائرنگ کرتے ھوئے موقع سے فرار ھو گیا۔
ملتان سے مزید