ملتان (سٹاف رپورٹر ) شیلٹر اینڈ پیس ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے ایف ڈی او اور بین الاقوامی ادارے کی معاونت سے بوٹے والا بستی شیر شاہ میں مکینوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے جدید ترین آر او پلانٹ نصب کروا دیا جس کا افتتاح گزشتہ روز ہونے والی تقریب میں کیا گیا ، آ ر او پلانٹ سے بوٹے والا کے15 سو سے زائد گھرانے اور اردگرد کی درجنوں آ بادیوں کے مکین مستفید ہو ں گے ، افتتاحی تقریب میں مقامی کمیونٹی کے علاوہ دیگر اداروں سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر شرکااور مہمانوں کو پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔