• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرائیکی سٹوڈنٹس کونسل ملتان کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی

ملتان (سٹاف رپورٹر) وسیب کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم نہ کرنے، صوبہ سرائیکستان کے قیام میں تاخیراور دربار فرید کوٹ مٹھن میں روہی ورلڈ پنجابی کانفرنس کے نام پر وسیب کیخلاف مبینہ اشتعال انگیزی کے خلاف سرائیکی سٹوڈنٹس کونسل ملتان کی طرف سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، سٹوڈنٹس رہنما ملک سکندر کھکھل ، شاہ نواز جانگلہ، وقار قادر ملغانی، ارسلان تھہیم و دیگر نے قیادت کی، ریلی سے سرائیکی رہنماؤں ظہور دھریجہ، رانا محمد فراز نون، مہر مظہر کات، ملک جاوید چنڑ، شریف خان لاشاری، انجینئر شاہ نواز خان مشوری اور ملک نعیم اقبال ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے خطاب کیا۔
ملتان سے مزید