• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 3 ریسٹورنٹس کو لاکھوں کا جرمانہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مختلف ریسٹورنٹس اور پولٹری شاپس کی انسپکشن، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 3 ریسٹورنٹس کو 4 لاکھ 75 ہزار روپے کے جرمانے عائد، 177 کلو مضر صحت گوشت، 15 کلو ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز اور 3 کلو کھلے مصالحہ جات تلف کردیے گئے، بیمار اور مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد ہونے پر پولٹری شاپ مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کرادی گئی، تفصیلات کے مطابق کچن ایریا میں غیر معیاری گوشت، ناقص اجزا کی موجودگی پر ابدالی روڈ اور عظمت واسطی روڈ پر واقع 2 ریسٹورنٹس کو 3 لاکھ 75 ہزار ، بدبودار گوشت، کھلے مصالحہ جات اور ایکسپائرڈ سوسز برآمد ہونے پر مال آف ملتان میں واقع ریسٹورنٹ کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، اس کے علاوہ بیمار اور مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے پر کوٹلہ تولے خان میں پولٹری شاپ مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی، بیمار مرغیوں کے ساتھ پولٹری شاپ سے مردہ مرغیاں بھی برآمد کی گئیں ۔
ملتان سے مزید