• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ٹو ہسپتال کے سینئر رجسٹرار پر مبینہ تشدد ،پی ایم اے کا اظہار مذمت

ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر ٹو ہسپتال کے سینئر رجسٹرار سرجری ڈاکٹر خزیمہ پر نجی ہسپتال کے ایڈمن کا ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ تشدد، پی ایم اے ملتان کی مذمت ، پولیس کو کارروائی کیلئے درخواست دے دی گئی، تفصیل کے مطابق نشتر ٹو ہسپتال کے سینئر رجسٹرار ڈاکٹر خزیمہ نے نجی ہسپتال میں دوران ڈیوٹی مریض سے غیر ضروری ادویات اور لیبارٹری ٹیسٹ کی مد میں رقم وصول کرنے پر نجی ہسپتال کے ایڈمن سے باز پرس کی تواس نے ساتھیوں سمیت ڈاکٹر خزیمہ پر تشدد شروع کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے، بعدازاں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا وفد موقع پر پہنچا اور ڈاکٹر خزیمہ کا ایم ایل سی کروانے کے بعد پولیس کو کارروائی کیلئے باقاعدہ درخواست بھی دے دی گئی۔
ملتان سے مزید