ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس کی کارروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، بھاری مقدار میں منشیات اور آتش بازی کا سامان برآمد، تفصیلات کے مطابق جلیل آباد پولیس نے خاتون کی شکایت پر ملزم کیخلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی، تھانہ دہلی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حافظ جمال میٹرو سٹیشن چوک سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کرلیا،گرفتار ملزمان کی شناخت محمد اشرف، سرفراز، اور اصغر شہزاد کے نام سے ہوئی ہے ،پولیس تھانہ قطب پور نے کارروائی کرتے ہوئے 2 بدنام زمانہ شراب فروش ملزمان ذیشان اور بابر کو گرفتار کرکے 150 بوتلیں امپورٹڈ شراب اور 60 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی،سٹی شجاع آباد پولیس نے ایک موٹرسائیکل سوار مواحد علی کو روک کر نمبر پلیٹ آن لائن چیک کی تو وہ جعلی پائی گئی جس کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ، پولیس نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے اور عملہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں دو نامزد اور نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،شاہ رکن عالم پولیس کو عذراں پروین نے بتایا کہ ملزمان رمیز عرف راجہ اور رمضان نے میری بیٹی کو اغوا کرکے اور گھر سے نقدی70ہزار و چار ماشے طلائی زیور لیکر فرار ہوگئے، دریں اثنا لوہاری گیٹ پولیس کو نوید اسلم نے بتایا کہ میری بہن کو نامعلوم مرد و عورتیں اغوا کرکے کیری ڈبہ میں بٹھاکر فرار ہوگئے ،سٹی شجاع آباد پولیس کو ارشاد احمد نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان میری بیٹے شہزاد کو اغوا کرکے لے گئے جب کہ گلگشت پولیس کو فرزند علی نے بتایا کہ میری بیٹی واک کرنے گھر سے پارک میں گئی جہاں سے نامعلوم ملزمان بیٹی کو اغوا کرکے فرار ہوگئے،واقعات کی اطلاع پر پولیس نے نامزداور نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔