ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم عبدالرزاق کو اشتہاری قرار دے دیا ، عدالت نے ملزم کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے ، عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ ملزم عبدالرزاق کو گرفتار کرکے 29 جنوری تک عدالت میں پیش کرے ، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ میں مدعی صفدر شاہ کی جانب سے خود پر قاتلانہ حملہ کی ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی ، ملزم عبدالرزاق کو بار بار عدالت میں طلب کیا گیا تاہم وہ پیش نہ ہوا جس پر پہلے اس کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ، تاہم گزشتہ روز بھی عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے ملزم کو اشتہاری قرار دے دیا ہے ۔