• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹم حکام نے ایئر ہوسٹسز سے 25آئی فونز قبضے میں لے لیے

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پی آئی اے کی پرواز ایئر پورٹ پہنچنے پر کسٹم حکام نے ایئر ہوسٹس سے 25آئی فونز قبضے میں لے لئے ، تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز نمبر PK222دبئی سے مسافروں کو لیکر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو کسٹم حکام نے پی آئی اے ایئر لائن کی دو ایئر ہوسٹسز کو تحویل میں لیکر سامان کی تلاشی لی تو 25آئی فونز موبائلزبرآمد کرلیے، کسٹم حکا م نے ایئر ہوسٹسز سے تفتیش کی گئی تو انہوں نے انکشاف کیا کہ فلائٹ میں موجود دیگر عملہ کے پاس بھی آئی فونزموجود تھے جو ایئر پورٹ سٹاف کو چکمہ دیکر فرار ہوگئے ،کسٹم حکام نے پی آئی اے کی فلائٹ میں سوار عملہ کو بلوانے کیلئے پی آئی اے انتظامیہ کو اطلاع کردی۔
ملتان سے مزید