• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

22 موٹر سائیکل چوری، 3 چھین لئے گئے، گن پوائنٹ پر سٹریٹ کرائم کی وارداتیں

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری17موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز، نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد میں بھی 15 وارداتوں میں ایک کار اور 8 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ۔ تھانہ کورال کے علاقے سے ایک موٹر سائیکل جبکہ تھانہ سبزی منڈی ، نون اور تھانہ کورال کے علاقوں میں 3 موبائل اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی۔ تین گھروں کے تالے ٹوٹ گئے۔تھانہ رتہ امرال کے علاقہ چوکی محلہ میں 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر حماد علی سےموٹر سائیکل ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ کشمیر لین میں 2لڑکے اسلحہ کی نوک پر ملک حامد جاوید کاموٹر سائیکل اور موبائل ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ نیو گلزار قائدمیں محمد عارف اپنے بچوں کو سکول سے واپس لارہا تھا کہ اس دوران 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر ان کی گاڑی روک کر گن پوائنٹ پر موبائل ،11ہزار روپے اور گھڑی،تھانہ روات کے علاقہ جٹھہ ہتھیال میں 2نامعلوم ملزمان خالد منیر کے سٹور سے گن پوائنٹ پر 5 ہزار روپے چھین کر لے گئے۔ دیگر وارداتوں میں بھی دو موبائل، زیورات اور نقدی چھین لی گئی ۔آدم جی روڈ پرای سی ایس شاپ میں شیخ سراج الدین کی بیوی کاپرس جس میں ایک لاکھ 65ہزار روپے تھے ،مدینہ کالونی میں ملک نعیم ایوب کے زیر تعمیر مکان سے الیکٹرک کیبل کیمرہ کیبل مالیتی اڑھائی لاکھ روپے ،پام سٹی میں سلیمان آصف کے فلیٹ سے لیپ ٹاپ، موبائل ،12ہزار روپے اور سونا مالیتی 2لاکھ روپے ،پنڈ جھاٹلہ میں مرزا خان کی گائے چوری کرلی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید