• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے پانچ لڑکیوں سمیت 6افراد اغواء

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے پانچ لڑکیوں سمیت 6افراد کواغواءکر لیا گیا۔ تھانہ صادق آباد کو محمد پرویز نے بتایاکہ اس کی بیٹی (ن) بی بی عمر21سال کو قاری شہزاد ا غواء کر کے لے گیا۔تھانہ ائرپورٹ کو غلام مصطفیٰ نے درخواست دی کہ میری بیوی کو کوئی اغواء کرکے لے گیا۔تھانہ ٹیکسلاکو شیرعالم زیارت نے بتایا کہ میرے بڑا بھائی لعل کریم عمر 35سال کو کسی نے اغواء کر لیا ۔تھانہ صدر واہ کو محمد شفیق خان نے بتایا کہ میری بہن (م) اغواء ہو گئی۔تھانہ گوجر خان کو ناصر نے بتایا کہ میری بیٹی (الف) عمر 18سال کو کسی نے اغواء کر لیا۔تھانہ مندرہ کو محمد غنی نے بتایا کہ سائل کی بیٹی (ع) بی بی عمر 16سال کو واحد زمان نے اپنے بھائیوں سرتاج، شیر زمین سے ساز باز ہو کر اغواءکرلیا۔
اسلام آباد سے مزید