• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کارکردگی بہتر بنانےکیلئےآزاد ذرائع سے رپورٹس منگوائی جائینگی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)آئی جی اسلام آباد نے تمام ڈویژنز کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے پرفارمنس انڈیکیٹرز سیٹ کر دیئے۔ "کانفرنس آف آپریشنل کمانڈرز" کی صدارت کرتے ہوئے آئی جی سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ تمام یونٹس میں نفری کی رائٹ سائزنگ اور وسائل کے ٹھیک استعمال پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔ آئندہ ہر یونٹ کی آزاد ذرائع سے رپورٹس منگوائی جائیں گی، ہر ڈویژن کے ذمہ دار ڈی آئی جیز ہوں گے۔آئندہ پوسٹنگ صرف شعبہ جاتی مہارت اور تجربے کی بنیاد پر ہوگی، ناہلی پر سزائیں دی جائیں گی ۔انہوں نے ناقص کارکردگی پر سٹی زون کے افسران کی سرزنش کی اور انہیں اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔آئی جی نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے۔تمام افسران منشیات فروشی اور پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کریں۔
اسلام آباد سے مزید