• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ سے ایک شخص قتل، ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ٹھلیاں قبرستان کے قریب فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیاگیا۔تھانہ دھمیال کو داؤدصادق نے بتایاکہ ڈیڑھ بجے دن احمد تبسم گاڑی سے اترکر قبرستان میں دعاکرنے کے لئے جانے ہی والاتھاکہ گاڑی کی فرنٹ سیٹ سے عروج وکٹر اترا تو دو موٹرسائیکل آکر رکے ۔ موٹرسائیکل کی پچھلی سیٹ سے خیر محمد عرف عابد پٹھان نے اترتے ساتھ ہی عروج وکٹر پر فائر کئے۔خیرمحمد کے فائرنگ کرنے کے بعدپانچوں ملزمان موٹرسائیکلوں پر فرار ہوگئے۔ دریں اثناءتھانہ واہ کینٹ  کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ میں تیز رفتار  کوچ کی ٹکر سے  39 سالہ موٹرسائیکل سوار صدیق اکبرجاں بحق ہوگیا۔ حادثہ  ایف جی پبلک سکول والے چھوٹے چوک کے قریب پیش آیا۔
اسلام آباد سے مزید