راولپنڈی ، ٹیکسلا(سٹاف رپورٹر ، نمائندہ جنگ )ٹیکسلا میں رات گئے ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میںکار چوری کر کے فرار ہو نے والاایک ملزم ہلاک ہوگیا،ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی کو روکا تو ملزمان نے گاڑی بھگا دی، پولیس کے تعاقب کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کی،فائرنگ کے دوران بین الاضلاعی کار چور ہلاک ہو گیا جب کہ ملزم کے دو ساتھی فرار ہو گئے، اس دوران گزشتہ رات چرائی گئی کار اور اسلحہ برآمدہوا۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت موسیٰ خان کے نام سے ہوئی جو کار چوری کی درجنوں وارداتوں میں لاہور اور راولپنڈی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور سزایافتہ بھی تھا۔