• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسامہ ستی قتل کیس،دو مجرموں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل، تین بری

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ کرکے اسامہ ستی نامی نوجوان کو قتل کرنے کے بعد وقوعہ کو پولیس مقابلہ ظاہر کرنے کے مقدمہ میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے ملنے والی سزا کے خلاف دائرپولیس اہلکاروں کی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔ مجرم افتخار احمد اور محمد مصطفیٰ کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل جبکہ سعید احمد ،شکیل احمد اور مدثر مختار کو بری کر دیا گیا۔ گزشتہ روز جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
اسلام آباد سے مزید