تلہ گنگ (نمائندہ جنگ )تلہ گنگ میں شادی شدہ خاتون (الف) کو پراسرار طور پر قتل کر دیا گیا۔ تھانہ سٹی کی حدود میں 34 سالہ خاتون جو اٹک کمڑیال کی رہائش تھی کو علی الصبح کار میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ مقتولہ ایک ایک بچی کی ماں تھی ۔پولیس نے سی سی ٹی سی کیمروں کی فوٹیج حاصل کر لی ۔