• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبیا سے آنیوالے 2 مسافروں سمیت 3 افراد زیر حراست

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد ائرپورٹ پر تعینات امیگریشن سکواڈ نے لیبیا سے آنیوالے 2 مسافروں سمیت 3 افراد کو حراست میں لے کرایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا ۔حراست میں لئے گئے مسافروں میں فرحان اشرف، علی ذیشان اور تقی الحسن سجاد شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق فرحان اشرف اور علی ذیشان نے یورپ جانے کے غرض سے ثاقب جج نامی ایجنٹ کو بھاری رقوم ادا کی تھیں ۔ لیبیا میں کچھ عرصہ قیام کے بعد ایجنٹس نے انہیں کشتی کے ذریعے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی مگر لیبیا حکام نے دونوں کو حراست میں لے کر پاکستان واپس بھیج دیا۔ امیگریشن حکام نے شناخت بدل کر سپین جانے کی کوشش کرنے والے اشرف عباس کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کا اصل نام تقی الحسن سجاد ہے۔
اسلام آباد سے مزید