• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالب علم کے سکول بیگ سےپسٹل برآمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)دسویں جماعت کے طالب علم کے سکول بیگ سے پسٹل برآمد ہونے پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تھانہ کینٹ کو ڈی ایف سی عاطف قیوم نے بتایا کہ مری روڈ پر واقع سکول کے پرنسپل محمد عظیم نے اطلاع دی کہ ایک سٹوڈنٹ (ع) پسٹل لیکر سکول آیا ہے ۔پولیس کے مطابق ٹیچر نے دوران تدریس دیکھاکہ کسی طالب علم نے سگریٹ پی کر اس کاپف پھینکاجس پر انہوں نے طلباء کے سکول بیگزکی تلاشی لی تو ایک طالب علم کے بیگ سے پسٹل اور روندبرآمد ہوئے ۔
اسلام آباد سے مزید